لاہور بدستور اسموگ کی لپیٹ میں، پانچویں جماعت تک کے بچوں کیلئے ایک ہفتے تک تعطیل

0 117

لاہور اتوار کی رات سے ہی اسموگ کی لپیٹ میں ہے اور پیر کی صبح دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا ۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر ہے۔

اسموگ کے باعث پنجاب حکومت نے لاہو رمیں آج سے ایک ہفتے کے لیے پانچویں جماعت تک کے اسکول بند کردیے ہیں۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کرسکتے ہیں، بھارت کے ساتھ بات چیت کےلیے آج وزارت خارجہ کوخط لکھیں گے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.