کے پی حکومت کا اسلام آباد پولیس کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

0 115

خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں کے پی ہاؤس اسلام آباد میں چھاپے کے خلاف کارروائی کے لیے ایجنڈا کابینہ میں شامل ہے۔

خیبر پختونخوا کابینہ کے پی ہاؤس پر چھاپے کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں قانونی کارروائی کے فیصلے کے علاوہ 18 نکات پر غور کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.