ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک امن، سلامتی کیلئے ملکر کام کرینگے: یوسف رضا

0 120

قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے امریکا کے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشار کا اظہار کیا۔

قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اہم قرار دیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک امن، سلامتی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے لئے مل کر کام کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور میں جنگ زدہ علاقوں میں سلامتی، تحفظ اور امن یقینی بنانے کے لیے کوششیں کریں گے اور امید ہے امریکی انتظامیہ عالمی امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی پاکستان اور عالمی برادری دونوں کی اولین ترجیح ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.