جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے: بیرسٹرسیف

0 114

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ امریکی جھنڈا جعلی حکومت کے کارندوں نےسازش کے تحت لہرایا، جعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے، ایسی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، وزیراعلیٰ نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے، جھنڈا لہرانے والے کے خلاف کارروائی کی جائیگی، پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کے عمل کو مسترد کرتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.