وزیراعظم آج عرب اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے

0 112

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں عرب اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں ریاض کےڈپٹی گورنرشہزادہ محمد بن عبدالرحمان نےاستقبال کیا۔

وزیراعظم آج ریاض میں عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے، غیرمعمولی سربراہی اجلاس سعودی حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور ہوگا، عرب لیگ، اوآئی سی رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت بھی شریک ہوں گے۔

سمٹ کی سائیڈلائنزپروزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈا رنے عرب اسلامک سمٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں، غزہ میں غیر مشروط جنگی بندی اور امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.