ووٹ کے اندراج اور درستگی کے لئے 23 جولائی آخری تاریخ مقرر

اپنے ووٹ کی معلومات کے لیے اپنا شناختی کارڈ 8300 پر میسج کریں

0 64

اسلام آباد ( شوریٰ نیوز)ووٹ کے اندراج اور درستگی کے لئے 23 جولائی2023 آخری تاریخ مقرر کردی گئی ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 23 جولائی 2023 ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ ہے ،اپنے ووٹ کی معلومات کے لیے اپنا شناختی کارڈ 8300 پر میسج کریں،ووٹ کے اندراج،درستگی کے لیے ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر آئیں ،ووٹ کے اندراج کا فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے،فارم پر کرکے متلعقہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروایں،جمہوریت کی مظبوطی کے لیے ووٹ کا اندراج کے لیے آخری موقع ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.