وزیراعلٰی جی بی مبینہ جعلی ڈگری کیس، دائر اپیل پر دلائل طلب

سیشن عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی

0 64

اسلام آباد ( شوریٰ نیوز)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس میں 10 جولائی کو دائر اپیل پر دلائل طلب کرلیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جج زیباچوہدری کی عدالت میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ایچ ای سی کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس میں دائر اپیل پر سماعت ہوئی،درخواستگزار خالد خورشید کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے،وزیر اعلی جیبی خالد خورشید کے وکیل قاضی عادل کے جونیئر وکیل نے عدالت پیش ہو کر کہاسینئر کونسل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکیں گے، سماعت ملتوی کی جائے۔سیشن عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.