پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کی پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر استعفیٰ کی دھمکی

0 121

پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ممتاز چانگ نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پنجاب اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی۔ممتاز چانگ نے کچے کے علاقہ میں کرپٹ ایس ایچ اوز یا ڈی پی او کے خلاف ثبوت ایوان میں لہرا دئیے، انہوں نے کہا کہ ہم ادھر عوام کی آواز بننا چاہتے ہیں، اگر حکومت صادق آباد اڈا نواز آباد میں سرعام اغوا اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی تو مجھ سے استعفیٰ لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلے سیکرٹری کے خلاف بات ہوئی تو اسے گھر بھیج دیا گیا لیکن کچھ لوگ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا بچانا چاہتے ہیں، اللہ ناموں کے نیچے بیٹھ کر جھوٹ بولوں تو اللہ مجھے سزا دے۔

ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ جو لوگ ڈاکوؤں کے ساتھ ہیں میرے علاوہ اینٹی کرپشن اور آئی بی کے پاس بھی رپورٹس ہیں، میرے حلقہ سے لوگ اغوا ہوئے اور دو لوگوں کو زخمی کر دیا گیا، لوگ خون کے آنسو رو کر آتے ہیں ادارے دھیان نہیں دیتے جھوٹی رپورٹیں پیش کرتے ہیں۔

ایم پی اے پیپلز پارٹی نے کہا کہ میرے پر حملہ ہوا، بندے اٹھائے خاموش رہا، کہتے ہیں کچے میں ایک ہزار پولیس اہلکار ہیں لیکن چیک پوسٹ پر ایک بھی پولیس اہلکار نہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے میری بھی بے عزتی ہے، کل کچھ نہ کیا گیا تو ہمیں بھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.