ننکانہ صاحب میں 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان

0 164

ننکانہ صاحب میں 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے چھٹی کا اعلان کیا گیا۔بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات 13 سے 16 نومبر تک ننکانہ صاحب میں جاری رہیں گی، تقریبات میں ملکی اور غیر ملکی ہزاروں سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.