پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا بھی جاری

0 102

نجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (13 نومبر) دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوگا۔

 

اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق جوابات دیئے جائیں گے۔ایجنڈے کے مطابق حکومتی بزنس میں آڈٹ رپورٹ آف دی اکاؤنٹس آف یونین ایڈمنسٹریشن، سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد آف دی آڈٹ ایئر 17-2016 سمیت 7 مختلف آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

 

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تحاریک التوائے کار، تحریک استحقاق سمیت نقطہ اعتراض پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.