منشیات زہر قاتل،نوجوانوںمستقبل کو بھی متاثر کر رہی ہے،عبدالقدوس بزنجو

وہ ممالک جو اس ناسور پر پوری طرح سے قابو پا چکے ہیں ان میں ترقی اور خوشحالی کی شرح زیادہ ہے

0 63

کوئٹہ (شوریٰ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عالمی یوم انسداد منشیات کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ منشیات وہ زہر قاتل ہے جو ہماری نوجوان نسل کو نہ صرف تباہ کر رہاہے بلکہ ان کے مستقبل کو بھی بری طرح سے متاثر کر رہا ہے وہ ممالک جو اس ناسور پر پوری طرح سے قابو پا چکے ہیں ان میں ترقی اور خوشحالی کی شرح زیادہ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنے خصوصی اجلاس میں کابینہ نے کوئٹہ شہر میں منشیات کے اڈوں پر خصوصی طور پر فوری ایکشن لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس فورس کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بارڈرز پر منشیات مافیا کے خلاف بھر پور انداز سے سرگرم عمل رہتے ہوئے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کی بھر پور کوشش کرتے ہوئے اپنی کاروائیوں کو تیز کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے لئے خصوصی اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ کا قائم کیا ہے جبکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کیھلوں کے میدان آباد کئے جارہے ہیں اور صوبائی سطح پر ہونہار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جس کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور کرتے ہوئے ان کے تابناک مستقبل کو محفوظ کرنا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کو بحیثیت ذمہ دار شہری اس ناسور کے تدارک کے لئے اپنی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی تاکہ ہم ایک ایسے تعمیری معاشرے کی تشکیل کر سکیں جو ہماری آنے والی نسلوں کی بقا اور تحفظ کا ضامن ہو ہمارے نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا نہ ہو ں اس کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں اور صوبائی حکومت اس حوالے سے اپنی ترجیحات سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور صوبائی سطح پر ایسی پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں جو نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی عکاس ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.