شمالی وزیرستان: میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج ہلاک

0 112

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں 8 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا علاقےمیں موجود دیگر ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.