اے ٹی پی فائنلز: عالمی نمبرون جینک سنراورٹیلرفریٹزنے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

0 112

اٹلی کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر اور امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں، اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کے حریف ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

ایک اور میچ میں امریکا کے ٹیلر فریٹز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور کو 7-5 ، 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.