بھارت نے کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا

0 106

بھارتی کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں مل سکی، بھارت نے کبڈی ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو بھارتی ٹیم کو اجازت نہ ملنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان آئندہ ہفتے کرتار پور میں میچز کھیلے جانے تھے ، بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.