کے پی ہاؤس کارروائی؛ آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست

0 118

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کارروائی پر آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے 22 اے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کنٹرولر کے پی ہاؤس ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس اور فتح اللّٰہ برکی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایس پی اسلام آباد نے 7 صفحات پر مبنی جواب عدالت میں جمع کروایا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے سماعت 21 نومبر 2024 تک ملتوی کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.