قائمہ کمیٹی نے اسپورٹس بورڈ کا جواب نہ آنے پر محسن نقوی کو نوٹس جاری کردیا

0 102

قائمہ کمیٹی نے اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جواب نہ ملنے پر محسن نقوی کو نوٹس جاری کردیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے دستاویز فراہم نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی نے اظہارتشویش کیا۔

اسپورٹس بورڈ کا جواب نہ ملنے پر قائمہ کمیٹی نے اظہار برہمی کیا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔دوران اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی ثنااللہ مستی خیل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی مقدس گائے نہیں، قائمہ کمیٹی سب سے بڑا فورم ہے یہاں جواب آنا چاہیے۔

علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی نے پی سی بی کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.