پاکستانی معیشت کیلئے موسمیاتی تغیر میں بڑا چیلنج سیلاب نہیں قحط سالی ہے: برطانوی ہائی کمشنر

0 118

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لیے موسمیاتی تغیر میں بڑا چیلنج سیلاب نہیں قحط سالی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں جین میریٹ نے کہا کہ قحط سالی سے پاکستان میں فصلیں 50 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت خارجہ جنوبی ایشیا ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی استحکام کے بغیرکوئی ہدف حاصل نہیں ہوگا، پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تغیرپر108 ملین پاؤنڈزکی شراکت داری کررہے ہیں۔

ادھر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تغیرپر استعدادکار میں اضافہ اہم ہے تاکہ ہم فنانسنگ حاصل کرسکیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.