پی ٹی آئی سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن میں طلب

0 101

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو 26 نومبر کو طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی کو مالی سال 2023-24 کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی چیرمین بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب کو نوٹس بجھوائے گئے۔ الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ کی رپورٹ پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اورسنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے مہلت دی تھی۔ الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے 48 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر طلبی پر 6 نومبر کو سماعت کی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.