کرم: مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

0 84

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد کے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے 3 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.