اڈیالہ جیل میں عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر، پولیس تعینات

0 113

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرکے پولیس تعینات کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دے دیا گیا ہے، سرکل 4 کو تھانہ قرار دینے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے۔

عمران خان کے سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے جہاں سکیورٹی عملہ 3 مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.