10 سالہ طالبعلم کی عدم بازیابی، بلوچستان میں ہڑتال کے باعث کل تعلیمی ادارے بند ہونگے

0 105

بلوچستان میں 10 سالہ طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف کل پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی گئی۔

10سالہ بچے کی عدم بازیابی پراہل خانہ اور سیاسی جماعتوں نے کل پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔ آل پارٹیز میں بی این پی، این پی، اے این پی، جے یوآئی، ایچ ڈی پی، پی کے نیپ، پی کے میپ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

وزیرتعلیم بلوچستان راحیلہ درانی کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے، اسکولز، کالجز اوریونیورسٹیز پہیہ جام ہڑتال کے پیش نظربند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ امتحانات کے سلسلے میں کل ہونے والے پرچے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.