ڈی جی خان: رات گئے پنجاب کے پی سرحد پر قائم چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

0 111

پنجاب اور کے پی کی سرحد پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور کے پی بارڈر پر قائم لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 25 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرارہوگئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.