پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت پر پھنس گیا ، ہسپانوی سیاح چل بسا
پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ 4 پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہیں
گلگت بلتستان (شوریٰ نیوز)پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت پر پھنس گیا ، ہسپانوی سیاح چل بسا، پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ 4 پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہیں، دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سرکرنےکی مہم کے دوران ہسپانوی سیاح چل بسا جبکہ پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی برف کوری کا شکار ہوکر پہاڑ میں پھنس گئے۔اسسٹنٹ کمشنرصداقت علی نے ہسپانوی سیاح کے موت کی تصدیق کردی ہے، ہسپانوی سیاح کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی، سیاح کی شناخت کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہ آسکی ہیں۔اسلام آباد یونیورسٹی کے پروفیسر اور پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران برف کوری کا شکار ہوگئے، سینئر کوہ پیما کیمپ 4 پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہیں۔