پاک انگلینڈ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز اگلے سال کھیلے جائیں گے

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز ، آخری اوول میں 30 مئی کو ہوگا

0 65

برمنگھم (شوریٰ نیوز)پاک انگلینڈ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز اگلے سال کھیلے جائیں گے،پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز ، آخری اوول میں 30 مئی کو ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز میں جبکہ دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کارڈف میں 28 مئی کو کھیلا جائے گا اور آخری میچ اوول میں 30 مئی کو ہوگا۔اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ باضابطہ شیڈول آج جاری کر دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.