سموگ تدارک کیس: عدالتی حکم عدولی کرنیوالے سکول چلنے نہیں دیں گے، عدالت

0 118

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ تدارک کیس میں کہا ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والے سکولوں کو چلنے نہیں دیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، سموگ تدارک کے حوالے سے سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا۔

فیصلے میں عدالت نے تعلیمی اداروں میں سکول بسیں چلانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کو چلنے نہیں دیا جائے گا، محکمہ ٹرانسپورٹ بھاری گاڑیوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرے اور گاڑیوں کے متواتر معائنے اور ڈیٹا کے لیے پالیسی وضع کرے۔

فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ پی ایچ اے لاہور میں کونو کارپس نامی پودے کی شجرکاری بند کر کے اس کے درخت اکھاڑے گی، ان پودوں کی جگہ دیسی درخت لگائے جائیں گے، محکمہ تحفظ ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ سٹون کرشنگ پر مکمل پابندی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.