راولپنڈی: پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار ساڑھے 11 سو ملزمان کی عدالت پیشی،8 گھنٹوں تک سماعت

0 114

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار ساڑھے 11 سو ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی۔پراسیکیوشن کی جانب سے ظہیر شاہ، رانا سعادت عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں مقدمات کی پیروی کے لیے موجود تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں مقدمات کی سماعت 8 گھنٹوں سے زائد جاری رہی۔راولپنڈی، اٹک اور چکوال سے گرفتار ساڑھے 11 سو ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو عدالت نے مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔مقدمات میں نامزد بیمار، ضعیف اور معذور افراد کو بھی مقدمات سے ڈسچارج کردیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں سے بیشتر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔عدالت نے گرفتار ملزمان میں سے کچھ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.