پی ٹی آئی کا 3 روزہ احتجاج اسلام آباد پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑا

0 106

پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کا 3 روز کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ ہوئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو 24 سے 30 مختلف مقامات کو سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے کنٹینرز کی مد میں 7 کروڑ 28 لاکھ روپےخرچ ہوئے، گزشتہ 7 دنوں میں آج تک 7 کروڑ 28 لاکھ روپے کے اخراجات بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 35 ہزار آنسو گیس کے شیلز کا بندوبست کیا تھا، پولیس نے 3 روز میں 15 کروڑ کے شیل استعمال کیے جبکہ ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں 11کروڑ کے اخراجات آئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.