بورے والا: گھر میں آتشزدگی سے دوبیٹے اور میاں بیوی جاں بحق

0 126

بورے والا میں گھر میں آتشزدگی سے دو بیٹے اور میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بورے والا کے علاقے عزیز آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 24 سالہ دانش رضا اور 2 سالہ ایان عباس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث دانش کی اہلیہ 22 سالہ ذکیہ عباس اور ان کا 6 ماہ کا بیٹا فرحان زخمی ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم کچھ دیر بعد 6 ماہ کا بیٹا فرحان اور دانش کی اہلیہ ذکیہ بھی دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرے میں گیس سلنڈر جلتا رہ گیا تھا جس سے پردوں کو آگ لگی، پردوں کو آگ لگنے سے سارا کمرہ لپیٹ میں آگیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.