بانی پی ٹی آئی اور حکومت میں انا کا ایشو ہے، مفتاح اسماعیل

0 100

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور حکومت میں انا کا ایشو ہے۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، یہ لوگ ملک کے لیے کمپرومائز نہیں کر رہے۔

انھوں نے کہا کہ یہاں پر لوگوں کو روزگار ،تعلیم ، صحت کا مسئلہ ہے، حکومت اور پی ٹی آئی میں بات کروانے کیلیے کوشش کی جارہی ہے۔

پاراچنار معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں، انھوں نے کہاکہ پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری کرنی چاہیے، پی آئی اے پر 800 ارب روپے کا قرض تھا، جتناعرصہ پی آئی اے رہے گی ملک کا نقصان ہوتا رہیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی کے نئے روٹس کھلنے سے خسارہ کم نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.