پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے، وزیراعظم

0 116

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یو اے ای کے 53 ویں قومی دن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے متحدہ عرب امارات کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جدت کے اس وژن کو میرے بھائیوں، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد!

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.