اسلام آباد سےکراچی کی پرواز بم کی جھوٹی اطلاع پر روک لی گئی، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

0 103

اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بم کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز روک لی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کرکے مکمل سرچنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 2 مسافروں نےفلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ مذاق کر رہے تھے۔

ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز سوا 3 گھنٹے تاخیر روانہ ہوئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.