خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وزیر پیٹرولیم کی روس سے معاہدے کی خبروں کی تردید

0 111

وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے روس کے ساتھ خام تیل کے معاہدے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو سے ایسی کوئی ڈی نہیں ہو رہی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے خام تیل سے متعلق ڈیل کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کوئی ڈیل ہورہی ہے، روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے خام تیل کا کوئی کارگو نہیں خرید رہے، ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا، ہمارے پاس ایل این جی سرپلس ہے، ایل این جی کی قیمتیں گر چکی ہیں۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا پاکستان اپنے 5 ایل این جی کارگوز مؤخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو کو مؤخر کرنا زیر غور ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.