سیاست کا گند مینڈیٹ چوری کرنے والے ہیں: شیخ وقاص اکرم

0 120

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سیاست کا گند وہ ہیں جنہوں نےمینڈیٹ چوری کیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پنجابی، بلوچی، سندھی ہم سب بھائی ہے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والےانسان بنیں، ریڑھی والوں کو اٹھایا جا رہا ہے، نئےجعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، سیاست کا گند وہ ہیں جنہوں نےمینڈیٹ چوری کیا، جو فارم47سے اقتدار میں آئے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی اورمریم وٹو دونوں خواتین غیرمتعلقہ ہیں، کسی کےذاتی ترجمان کا کیا جواب دوں۔

فیصل واوڈا ہمارے سیاسی مخالف ہیں، فیصل واوڈا کا ایجنڈا پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کوانڈرمائن کرنا ہے،انہوں نےتوحکومت کی بینڈ بجادی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر ہمارے کارکنان کی دوبارہ گرفتاریاں شروع ہوگئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.