سپریم کورٹ کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن بھی جاری

0 128

سپریم کورٹ آف پاکستان کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات صبح 8:30 سے دوپہر 3:30 تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو سپریم کورٹ کے اوقات کار 12:45 سے 1:45 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ ہفتے کے روز سپریم کورٹ دن 12:30 بجے تک ہی کھلی رہے گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز پر بھی ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.