کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں پارہ مزید کم ہونے کی پیشگوئی

0 104

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں میں مطلع صاف رہنے کے ساتھ ساتھ رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.