شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 2 مغوی بازیاب

0 105

شکارپور میں پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 روز قبل اغوا کئے گئے 2 مغوی بھائیوں کوبازیاب کرالیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بازیاب دونوں افراد شفیق انجم جٹ اور اظہر اعوان کا تعلق سرگودھا سے ہے، شفیق انجم جٹ کو سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اظہر اعوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.