اٹلی، اولڈ ہوم میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک ، 80 زخمی
اولڈ ہوم میں 167 ریٹائرڈ افراد رہتے تھے، آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہ ہوا
میلان(شوریٰ نیوز)اٹلی، اولڈ ہوم میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک ، 80 زخمی،اولڈ ہوم میں 167 ریٹائرڈ افراد رہتے تھے، آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہ ہوا،اٹلی کے شہر میلان میں ایک ریٹائرمنٹ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جو رات گئے تک بجھائی نہ جا سکی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔ اولڈ ہوم میں 167 ریٹائرڈ افراد رہتے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے دو آگ میں بری طرح جھلس کر جب کہ 4 افراد کمرے میں دھواں بھرجانے کے باعث ہلاک ہوئے۔تاحال اولڈ ہوم میں آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔درجنوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے زیادہ تر وہیل چیئر پر تھے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔آگ پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے زہریلے دھوئیں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور یہ ایک حادثہ لگتا ہے لیکن ہر پہلو پر تحقیقات کی جائیں گی۔