سندھ بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ بالآخر ہوگئے

0 63

عدالتی احکامات پر سندھ بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ دوبارہ منعقد ہوئے جن میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، نواب شاہ،لاڑکانہ اور سکھرمیں بیک وقت لیا گیا۔

ایم ڈی کیٹ میں سندھ بھر سے 38 ہزار 609 امیدوار شریک ہوئے۔ کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے جہاں 12 ہزار سے زائد امیدواروں نے امتحان دیا۔

امیدواروں کو صبح 8:30 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، امتحان دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور ساڑھے تین بجے ختم ہوا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروس کے مطابق بعض طلبہ کے سینٹر میں تاخیر سے آنے پر پرچہ 12 بجے شروع کیا گیا۔ والدین مسکن گیٹ کے باہر تین گھنٹے ہلکان ہوتے رہے، طلبہ آج رات دس بجے ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ پر اپنے جوابات چیک کر سکیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.