سزائے موت کے تین ملزمان کی اپیلیں منظور، بری کرنے کا حکم

0 112

لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے تین ملزمان کی اپیلیں منظور کر کے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

اپیل کنندگان کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ قانون کے مطابق نہیں کروائی گی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان شفیق ،الیاس اور عالم شیر کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزمان پر شہری اظہر رشید کو قتل کرنے کا الزام تھا، سیشن کورٹ اوکاڑہ نے 2021 میں تینوں ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا تھا، اوکاڑہ پولیس نے 2014 میں ملزمان کیخلاف ڈکیتی مزاحمت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.