دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دیکر جنوبی افریقا چیمپئن شپ کے ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا

0 90

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی 109 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز میں کلین سوئپ کردیا بلکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔

پورٹ ایلزبتھ میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے 348 رنز کے تعاقب میں دوسری نامکمل اننگز 205رنز 5کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی ۔

اسکور 219 ہوا تو مہاراج نے شراکت توڑی ، کوشل مینڈس کو 46رن پر آؤٹ کیا ۔ 9 رنز کے اضافے سے کپتان دھننجیا ڈی سلوا بھی 50 رن بناکر آؤٹ ہو گئے ۔

باقی سری لنکن بیٹرز بھی اسکور کر 238 تک ہی پہنچا سکے۔سری لنکن ٹیم 348 رنز کے تعاقب میں 238 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 5وکٹیں حاصل کیں ۔

جنوبی افریقا نے ٹیسٹ 109 رنز سے جیت کر سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ۔

اس کامیابی کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی جنوبی افریقا ٹیبل پر ٹاپ پر پہنچ گیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دیکر جنوبی افریقا چیمپئن شپ کے ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 2 ٹیمیں ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.