وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے فیکلٹی ممبرز کو ہراساں کرنے پر جناح اسپتال کراچی کی 2 ڈاکٹروں سے وضاحت طلب کرلی۔
وزیر صحت سندھ نے جناح اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ کی سربراہ ارم بخاری اور گیسٹرو انٹرولوجی کی ڈاکٹر نازش بٹ پر ہراسانی کے الزام پر 3 دن میں وضاحت طلب کی ہے۔
وضاحتی نوٹس کے متن کے مطابق دونوں خواتین ڈاکٹرز نئے فیکلٹی ممبرز کو ہراساں کرتی ہیں۔وزیر صحت سندھ نے دونوں خواتین ڈاکٹرز سے تین روز میں وضاحت طلب کی ہے۔
وضاحتی نوٹس کے متن کے مطابق جواب نہ دینے کی صورت میں قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔