قلعہ عبداللہ: چلتی موٹر سائیکل میں دھماکا، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

0 117

قلعہ عبداللہ میں اہم سڑک پر چلتی موٹر سائیکل میں دھماکے سے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں چلتی موٹر سائیکل میں زور دار دھماکا ہوا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مبینہ دہشتگرد اپنے ہدف کے قریب دھماکا کرنا چاہتے تھے لیکن بم راستے میں ہی پھٹ گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ دھماکا ہونے سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے پاس سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.