بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

0 100

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دیں گے، ان کے تین وکلا آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قیدی کے اہلخانہ یا قیدی خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں، قومی مسائل پر آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔

بعد ازاں آئینی بینچ نے مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کےساتھ خارج کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.