حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے پی ٹی آئی نے رابطہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کی، ہماری طرف سے ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کی گئی ہے۔
ذرائع نےمزید بتایا کہ سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنا کا راستہ ہوتا ہے، انتشار نہیں، پی ٹی آئی کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بانی جماعت کی طرف سے تشکیل دی گئی۔