پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کی تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم

0 105

پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کی تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہ ایڈوانس ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کی تنخواہ 20 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حاضر سروس ملازمین کی دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں ادا کی جائے، 20 دسمبر 2024 کو تنخواہیں اور پنشن ادا کر دی جائے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.