تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

0 111

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کر دی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا اور سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

اس کے علاوہ عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.