کرم میں راستوں کی بندش سے اشیا خورونوش اور ادویات کی قلت

0 109

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں گزشتہ دو ماہ سے پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستوں کی بندش سے اشیاء خوردونوش تیل گیس اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں گزشتہ ایک ہفتے سے گرینڈ امن جرگہ جاری ہے، جرگہ میں کوہاٹ ہنگو اورکزئی کے قبائلی عمائدین ضلعی انتظامیہ کے نمائندے شریک ہیں۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں اشیاء خورونوش اور ادویات سمیت دیگر ضروریات پوری کی جارہی ہیں۔

خیال رہے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات،جھڑپوں کے باعث پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت افغان سرحد بھی بند ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.