ہزاروں اسٹورز والی یورپ کی مشہور فیشن برانڈ کے بانی کھائی میں گر کر ہلاک

0 76

یورپ کی مشہور فیشن چین کے بانی ازاق اینڈک ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ ازاق اینڈک اسپین کی مشہور کپڑوں کی چین مینگو (Mango) کے بانی تھے جس کے یورپ سمیت دنیا بھر میں 2800 اسٹورز ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ازاق اینڈک ہفتے کے روز بارسلونا میں ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہوئے۔

کمپنی کی جانب سے ازاق اینڈک کی ہلاکت کے حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم اسپینش میڈیا کا اس حوالے سے بتاا ہے کہ ازاق اینڈک بارسلونا کے پہاڑی علاقے میں اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ ہائیکنگ کے لیے گئے تھے۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سینشز نے ازاق اینڈک کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فیشن انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

میڈیا سے دور رہنے والے ازاق اینڈک کا شمار اسپین کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا تھا اور امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ازاک اور ان کی فیملی کے اثاثوں کی مالیت 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر بنتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.