وزیراعظم نے بیرون ملک 2 نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی

0 102

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دو سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

پی ایم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق تعینا تی کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے تناظر میں دی گئی، مرغوب سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، مرغوب سلیم بٹ اس وقت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے ایس سی او ہیں۔

اسی طرح عامر شوکت کو مصر میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ، عامر شوکت اس وقت سوئٹزرلینڈ میں سفیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کو گزشتہ ماہ سفرا کی تعیناتی کی سمری ارسال کی گئی تھی، فرانس نے بھی نئے نامزد سفیر کو سفارتی سطح پر منظور کرلیا، ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی، ممتاز زہرہ بلوچ اس وقت ترجمان دفترخارجہ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

یاد رہے ممتاز زہرہ بلوچ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم نےرواں سال اگست میں دی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.