خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کو ’مذاق رات‘ قرار دے دیا

0 101

وفاقی وزیر دفاع نے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کو’ مذاق رات‘ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پانچ منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزراء سے مذکرات کے حوالے سے پوچھا، وزرا کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، سپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے، پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا پی ٹی آئی والے 26 نومبر سے پہلے کس بات زبان میں کررہے تھے ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے، حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.